ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڑیسہ پنچایت انتخابات کا دوسرا مرحلہ

اڑیسہ پنچایت انتخابات کا دوسرا مرحلہ

Wed, 15 Feb 2017 12:13:38    S.O. News Service

بھونیشو، 14؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ریاستی انتخابات کمیشن نے آج کہا کہ کل 65 بلاکوں میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے تمام انتظام کر لئے گئے ہیں۔سی ای سی کے سیکرٹری روندرناتھ ساہو نے بتایا کہ انتخابات 174 ضلع پریشد علاقوں میں ہو ں گے جودیوگڑھ کو چھوڑ کر 29 اضلاع میں پڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ 56 لاکھ 62 ہزار 814 ووٹر اپنے ضلع پریشد، کمیٹی اوروارڈارکان اور سرپنچوں کا انتخاب کریں گے۔پولسارا کے ضلع پریشد امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔


Share: